جان کیری کا آج دورہ مصر

قاہرہ 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کل مصر کا دورہ کرینگے تاکہ اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کیلئے زور دے سکیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے مینا نے بتایا کہ جان کیری کل مصر آئیں گے اور وہ سینئر عہدیداروں کے ساتھ غزہ بحران پر تبادلہ خیال کرینگے ۔