لندن ۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے کپتان جان ٹیری نے آسٹن ولا سے ایک سال کا معاہدہ کرکے سابق کلب سے اپنی 22سالہ رفاقت کا خاتمہ کرلیا۔چیلسی کے سابق کپتان نے 80ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ کے حساب سے آسٹن ولا سے معاہدہ کیا۔ اس موقع پر جان ٹیری نے کہا آج سے میں ایک نئی زندگی کی شروعات اور فٹ بال کیریئر کا آغاز کررہا ہوں اور چیلسی کے ساتھ گزارے بائیس سال میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ زندگی کا حصہ ہے اور آپ کو زندگی میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔