نیویارک ۔یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے معروف ریسلر جان سینا نے جمال خشوگی کے قتل کے معاملے کے بعد سعودی عرب میں مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای کا دو نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شو کرنا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت کے حامل ریسلر جان سینا کو بھی مظاہرہ کرنا تھا تاہم اب انہوں نے ریاض نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای نے اعلان کیا تھا کہ اس صورتحال میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ مشکل ہے اور ہمیں اس حوالے سے دباو کا سامنا ہے تاہم مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کریں گے تاہم جان سینا نے واضح کردیا کہ وہ سعودی عرب جاکر مظاہرہ نہیں کریں گے ۔