حیدرآباد /4 نومبر ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ چنگامول میں ایک ضعیف شخص بیل کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس جنگامول کے مطابق 84 سالہ ریڈی جو پیشہ سے کسان کڈور علاقہ کا متوطن تھا ۔یہ شخص بیلوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کر رہا تھا کہ ایک بیل نے اسے مار دیا اور اس بیل کی مار سے شدید زخمی ریڈی علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جنگامول پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔