جامع مسجد یلاریڈی میں آج جلسہ یوم عاشورہ

یلاریڈی 23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میں 10 محرم الحرام بروز ہفتہ یوم عاشورہ کے موقع پر جامع مسجد میں جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ بعد نماز ظہر قرآن خوانی ہوگی۔ اس کے بعد قرأت کلام پاک سے جلسہ شہدائے کربلا کا آغاز ہوگا۔ جس میں مقامی نعت خواں جناب غلام شبیر علی ساگری، جناب خواجہ قطب الدین صابر، جناب محمد اعجاز احمد، مسرور ہاشمی، جناب محمد راشد القادری، جناب محمد خواجہ علی بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں نعت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے اور عالی مقام شہید اعظم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ پیش کریں گے۔ خطیب و امام جناب محمد عبدالمجید نقشبندی قادری شہدائے کربلا پر خطاب کریں گے۔ عصر سے قبل فاتحہ و سلام کے بعد جلسہ کا اختتام عمل میں آئے گا۔ مسجد عثمانیہ پر بھی بعد نماز ظہر یوم عاشورہ کے موقع پر جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مقامی نعت خواں نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تلاوت کلام پاک کا اہتمام ہوگا۔ خطیب و امام جناب محمد معراج رضوی شہدائے کربلا پر خطاب کریں گے۔ دعا فاتحہ و سلام کے بعد جلسہ عصر سے پہلے اختتام کو پہونچے گا۔ عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ یلاریڈی کے تمام مساجد پر ظہرانہ کے بعد منعقد کئے جارہے شہدائے کربلا پر جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے ایمان کو تازہ کریں۔