مکہ راج پیٹ۔/26جون، ( فیاکس )22رمضان المبارک 28جون بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد مکہ راج پیٹ منڈل چیگنٹہ ضلع میدک، جلسہ فضیلت و اہمیت شب قدر اصلاح معاشرہ منایا جارہا ہے ۔ نماز عشاء 9بجے ہوگی۔ مہمان خصوصی مولانا عبدالباری قادری کا خصوصی خطاب ہوگا۔دیگر علماء بھی مخاطب کریں گے نظامت مولانا محمد انوار الحق علیمی قادری کریں گے۔ بعد نماز عشاء جلسہ کا آغاز ہوگا۔ حافظ محمد اویس بیگ کی قرأت کلام پاک سے آغاز ہوگا۔ زیر نگرانی قاضی سید باقر حسینی صابری خطیب وامام جامع مسجد مکہ راج پیٹ زیر تعاون نوجوان مصلیان جامع مسجد مکہ راج پیٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ بعد نماز مغرب تمام شرکاء کیلئے طعام کا معقول انتظام ہے۔