جامع سروے میں حصہ لینے اقلیتوں سے اپیل

یلاریڈی /18 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی اور اس کے تمام منڈلوں کے اقلیتوں سے خاص کر جامع سروے میں اپنی مکمل تفصیلات درج کروانے کی اپیل کی جاتی ہے کیونکہ پسماندہ حلقہ یلاریڈی میں اقلیتوں کو خاص کر سرکاری اسکیمات سے مستفید ہونا ہے ۔ اس لئے 19 اگست کو آج سروے میں خاندانی تفصیلات درج کرائیں ۔ جس سے مستحق افراد خاندان کو سرکار سے کچھ ہی دنوں میں مختلف اسکیمات مستقبل پر سوالیہ نشان لگاسکتی ہے ۔ اقلیتوں کو اپنی معیشت و روزگار سے آگاہ کرنے کا اس سے ا چھا موقع نہیں ملے گا ۔ تلنگانہ سرکار کا دیا ہوا یہ سنہرہ موقع سے تمام اقلیت استفادہ کریں اور صرف آج ایک دن کیلئے اپنے مکان پر دن گذارنے کو ترجیح دیں ۔