یلاریڈی ۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ سرکار اس ماہ 19 اگسٹ کو کررہی جامع سروے پر عوام کو کس طرح کی کوئی تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ، تمام سرکاری اسکیمات صحیح ڈھنگ سے ہی پہنچائے جائیں گی ۔ یلاریڈی سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ نے مارکٹ کمیٹی احاطہ میں اخباری نمائندوں سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ کے تمام خاندانوں کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے ہی سرکار سروے کا انعقاد عمل میں لارہی ہے ۔اس سروے کی وجہ سے ہی کونسی اسکیمات کو عمل میں لائیں حکومت کو انداز ملے گا ۔ عوام اپنی مکمل تفصیلات عہدیداروں سے درج کروائیں جس سے سرکاری اسکیمات حاصل کررہے خاندانوں کیلئے کوئی فکر والی بات نہیں اور نہ تشویش کرنے کی ضرورت ہے ۔ صرف اور صرف غیر مستحق افراد ہی سرکاری اسکیمات سے محروم ہونگے ۔ مستحق افراد کیلئے تو جامع خاندانی سروے خوش آئند بات ہے اس موقع پر مارکٹ کمیٹی چپرمین کرشنا گوڑے ، منڈل پریشد صدر گنگادھر ، ZPTC سامیل ، نائب صدر منڈل پریشد سرینواس ، قائدین میں جوشی سرینواس ، سید حبیب ، سرینواسا ریڈی موجود تھے ۔