جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر کے عہدے پر تقرر کا عمل شروع

نئی دہلی ۔ ملک کے مایہ ناز یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ان دنوں وائس چانسلر کے تقرر کا عمل جاری ہے۔

تقرر کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے تیرہ ناموں پر مشتمل ایک فہرست تیار کی ہے۔ جس میں جامعہ سابق پروفیسر اختر الوسیع اور پروفیسر تسنیم فاطمہ کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ دونوں پروفیسر آپس میں سگے سمدھن سمبندھی بھی ہیں۔دونوں نے ہی اپنے اپنے شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پروفیسر تسنیم خواتین کو خود مختار بنانے میں ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے ’ ہندوستان ‘ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ لکھنو یونیورسٹی کے واناسپتی شعبہ کے ٹائپر رہی ہیں

وہا ں سے کانپور کے پی پی این کالج میں پروفیسر کے عہدے پر رہی۔ اس کے بعد جامعہ ملیہ میں لکچرر کے عہدے پر ان کا تقرر ہوا

۔پھر جامعہ میں وہ 1998سے بائیو سائنس شعبہ میں پروفیسر کے عہدے پر کام کیا۔ پروفیسر اختر الوسیع اسلامی تعلیمات کے پروفیسر ہیں۔ طویل عرصہ تک انہوں نے جامیہ میں اپنے خدمات انجام دئے ہیں۔ سابق میں وہ جودھپور مولانا آزاد قومی یونیورسٹی میں نائب صدر کے عہدے پر فائز رہے ۔

سال 2013میں انہوں نے راشٹراپتی پرنب مکھرجی سے پدم شری میں انہوں ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ پروفیسر تسنیم کہتی ہیں ہمارا ایک دوسرے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور یہ ایک اتفاق کی بات ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ انہیں بھی 28نومبر کے پروگرام میں مدعو کیاگیا ہے۔ تمام کی نظر اس بات پر ٹکی ہوئی کہ عہدے حاصل کرنے میں کون کامیاب ہوگا