جامعہ برکاتیہ ہمکنڈہ میں داخلے

ورنگل یکم / ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) 22 سالہ قدیم ہمہ وقتی دینی و اقامتی درسگاہ جامعہ برکاتیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ ورنگل میں جدید تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ شعبہ حفظ و ناظرہ ، باتجوید اول تا پنجم ، دینی و عصری تعلیم کے علاوہ ایس یاس سی کی تعلیم کا بھی نظم ہے ۔ الحمدللہ اب تک 43 طلباء ایس ایس سی کامیاب کرچکے ہیں ۔ دارالاقامہ میں مستحق طلباء کیلئے مفت داخلے جاری ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849125113 / 08702448948 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔