نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی زیرصدارت ایف ایس ڈی سی کا ایک اجلاس جاریہ ہفتہ کے اواخر میں منعقد کیا جائے گا۔ ذرائع کے بموجب معاشی صورتحال ، افراط زر ، مالی حالت اور بیرونی شعبہ ، غیر ملکی سرمایہ کی آمد پر غور کیا جائے گا۔