جارحانہ رویہ کا ہندوستان کو نقصان ہوا : یادو

برسبین ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اومیش یادو نے کہا کہ برسبین ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی بولروں نے بہت زیادہ شاٹ گیندیں ڈالیں اور حریف بیٹسمینوں کو رنز بنانے کا موقع دیا۔ واضح رہے آسٹریلیائی ٹیم نے آج جب اپنے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ایک موقع پر وہ 247/6 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی لیکن آخری 4 وکٹوں کے بہتر مظاہرہ کی بدولت جس نے 505 اسکور کرتے ہوئے 97 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ اس ضمن میں یادو نے کہا کہ صبح سے سیشن میں ہم نے بہتر بولنگ کی لیکن کھانے کے وقفہ کے بعد ہم نے بہت زیادہ رنز لٹائے۔ یادو کے بموجب ہندوستانی بولروں نے حریف بیٹسمینوں کو 50 زائد رنز بنانے کا موقع دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیائی وکٹوں پر اچھال اور رفتار ملتوی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کیلئے ہندوستانی بولروں نے یہ حکمت عملی اختیار کی تھی لیکن جانسن (88) اور اسٹارک (52) کی نصف سنچریوں نے اسمتھ کو بہتر پارٹنر شپ نبھانے کا موقع فراہم کیا ۔ یادو کے بموجب جارحانہ رویہ جب اختیار کیا جاتا ہے تو کبھی یہ فائدہ مند ہوتا ہے اور کبھی اس کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔