حیدرآباد، 2اکتوبر (یواین آئی )جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنے باپ کا قتل کردیا اور پولیس کے سامنے خودسپرد ہوگیا ۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے مدکاسرا علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اننت پورضلع کے مدکاسراعلاقہ کے امبیڈ کر کنڈالی کے رہنے والے ملزم شیواکمار کا جائیداد کے مسئلہ پر اپنے ہی باپ کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔گزشتہ روز اس نے بڑا پتھر ڈال کر اپنے ہی باپ کا قتل کردیا اور بعد ازاں پولیس کے سامنے خودسپرد ہوگیا۔اس حملہ میں اس کا باپ لنگپا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس نے اس کی خودسپردگی کے بعد اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس کو عدالت میں پیش کردیا۔