جائیداد کی منتقلی میں تساہلی پر وجہ نمائی نوٹس

کریم نگر ضلع کلکٹر نیتو پرساد کے سخت احکامات جاری
کریم نگر۔/31جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جائیداد اراضیات کی حق ملکیت میں تبدیلی ( موٹیشن ) میں تساہلی غلفت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے 31منڈلس میں 380 موٹیشن معرض التوا کو دیکھ کر کلکٹر ضلع کریم نگر نیتو پرساد نے وجوہات سے واقف کروانے کیلئے 31 منڈل آفیسر اور تحصیلداروں کو وجہ نمائی نوٹس جاری کردی ہے اور اندرون ایک ہفتہ جواب مانگا ہے ۔ محکمہ ریونیو گرما گرم موضؤع بحث بن چکا ہے۔ سابق میں گرام پنچایتوں میں کسانوں کی خریدی گئی اراضیات رجسٹریشن کے بعد حق ملکیت کی تبدیلی کے لئے دوبارہ ایم آر او دفتر میں درخواست دینا پڑتا ہے اس کے بعد رجسٹریشن کے کاغذات ، دستاویزات بھی منسلک کرکے داخل کردیئے جاتے ہیں تب ریونیو کے عہدیدار پہلے ایک نوٹس جاری کرتے ہیں اور اس زمین جائیداد پر کسی کو اعتراض ہے کیا وہ بھی دیکھا جاتا ہے۔ اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو موٹیشن پہلی حق ملکیت میں نام کی تبدیلی کردیتے ہیں۔ اس طریقہ کار میں کچھ دشواریاں اور خامیاں بھی ہیں۔ اس سے فائدہ اٹھاکر متعلقہ عہدیدار درخواست گذار کو پریشان کرتے ہوئے نام کی تبدیلی کے بہانے کچھ وصول بھی کرلیتے ہیں چنانچہ جاریہ سال یکم جون سے اس نام کی تبدیلی موٹیشن کے طریقہ کار میں بدلاؤ لایا گیا۔ تلنگانہ حکومت بہت ساری خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حق ملکیت ریکارڈ آف رائٹس (ROR) قانون میں تبدیلی کردی ہے۔ وراثت میں حاصل شدہ زمین کو دس دنوں میں تحفہ گفٹ تقسیم کرلی گئی ہے زمین سادہ بیع نامہ، نام رجسٹریشن کے ذریعہ حاصل کرلی گئی تو پندرہ دنوں میں نام حق ملکیت تبدیل کردیتے ہوئے پٹہ پاس بک حوالے کردینے جانے کے لئے قانون نافذ کردیا۔ اسی وجہ سے اب دوبارہ کسان تحصیلدار آفس کے چکر لگانے کی ضرورت باقی نہیں رکھی گئی۔ اس سلسلہ میں رجسٹرار دفتر ایس آر او منڈل ریونیو دفتر ( ایم آر او ) ویب سائٹ سے جوڑ دیا گیا ہے، تحصیلدار دفتر کے ساتھ میں تمام تفصیلات تحصیلدار دفتر کو پہنچ جاتی ہیں انہیں تفصیلات کے مطابق ریونیو عہدیدار مکمل جانچ کرکے اندرون پندرہ یوم موٹیشن جاری کردینا چاہیئے اور سب تفصیلات آن لائن متعلقہ عہدیداروں کے علم میں آجاتی ہیں۔ اس وجہ سے کسانوں کی دشواریوں کا خاتمہ اور ساتھ ہی ساتھ بدعنوانیوں کے خاتمہ کیلئے حکومت نے یہ طریقہ کار شروع کیا ہے لیکن تحصیلدار وہی انے پرانے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کسانوںکو درخواست گذاری کے لئے پریشان کررہے ہیں۔ آن لائن کے ذریعہ سی سی ایل اے عہدیداروں سے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے جاریہ ماہ کی 20 تاریخ کو کلکٹرس کی ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی۔