جائیداد کی خاطر بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

حیدرآباد۔/30جون، ( سیاست نیوز) جائیداد کے خاطر ایک شخص نے باپ کا قتل کردیا جو شراب نوشی کے بعد باپ کے سینہ پر بیٹھ کر وزنی پتھر سے اس کا سر کچل ڈالا۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ جواہر نگر کے علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص پرکاش اس کے بڑے بیٹے سنتوش کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جواہر نگر کے علاقہ میں رہنے والے شخص پرکاش کے دو بیٹے ہیں جن میں سنتوش بڑا لڑکا ہے جو بیوی بچوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہتا تھا یہ شخص اس کے والد پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ جائیداد کو اس کے نام کردے۔ لیکن پرکاش اپنے دوسرے بیٹے اور بیٹیوں کے تعلق سے فکر مند تھا۔ گزشتہ روز بیوی کو مائیکے روانہ کرنے کے بعد بڑے بیٹے سنتوش نے باپ کو اس کے مکان طلب کیا اور کثرت شراب نوشی کے بعد اس پر بے رحمی سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Comment