جائیداد تنازعہ ، ایک شخص کی پھانسی لیکر خودکشی

مکہ راج پیٹ۔/18فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل کے دیپائم پلی موضع میں اپنے حق ملکیت سے محرومی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک 20سالہ شخص پھانسی لے کر ہلاک ہوگیا۔ موضع دیپائم پلی کا چندو نامی شخص اپنے حصہ داروں سے آبائی جائیداد سے حصہ ملنے میں تاخیر سے دلبرداشتہ ہوکر ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرکے برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ بعد پنچنامہ پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گجویل کے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ کیس درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔

گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک
مکہ راج پیٹ۔/18فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیگنٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع اسٹیشن ماسائی پیٹ کے قریب نامعلوم شخص نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بر سر موقع ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ 44پر واقع اسٹیشن ماسائی پیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر دے دی۔ بعد ازاں چیگنٹہ پولیس نے بعد پنچنامہ ایک کیس درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مہلوک شخص کی شناخت ہو تو پولیس کو مطلع کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔