کلگاری ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈ اجے جئے رام کناڈا اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے جبکہ انھوں نے مینس سنگلز ایونٹ میں مارٹن جیوفرین کو ہرایا۔ فرسٹ گیم میں ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد اجے نے طاقتور واپسی کرتے ہوئے اپنے میزبان حریف کے مقابل سکنڈ راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلے میں جو 54 منٹ چلا، 17-21، 21-17، 21-13 کی جیت درج کرائی۔ مینس سنگلز کے ایک دیگر میچ میں سکنڈ سیڈ ایچ ایس پرانوے نے بھی اگلے راؤنڈ میں پیش رفت کرلی لیکن انھیں سویڈن کے میتھیوز بورگ کے خلاف 13-21، 21-11، 21-15 کی اسکورلائن کیلئے خاصی محنت کرنی پڑی۔ دریں اثناء چوتھے سیڈ بی سائی پرنیت بھی چائنیز تائپی کے کان چاؤ یو کو 26-24، 21-16 سے شکست دے کر پری کوارٹرز میں پہنچ گئے۔