ثناء میر کا قیادت سے سبکدوشی کا فیصلہ

لاہور۔4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ثناء میر نے کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے پی سی بی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ چلنے سے انکار کرتے ہوئے کوچ صبیح اظہر پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ ثناء نے کہا ہے کہ وہ موجودہ ویمنز ونگ کے ساتھ کسی بھی عہدہ پر کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔