ثانیہ ۔ کارا کی ٹوکیو میں خطابی جیت

ٹوکیو ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) موجودہ سیزن اپنے زبردست فام کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزآ اور اُن کی زمبابوے کی پارٹنر کارا بلیک نے آج ڈبلیو ٹی اے ٹورے پسیفک اوپن میں ویمنس ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، جس کیلئے انھوں نے اسپین کی گاربائن مگوروزا اور کارلا سواریز نوارو کے مقابل 6-2، 7-5 کی کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ثانیہ اور کارا نے اپنے ٹوکیو اوپن ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، جو 1 ملین امریکی ڈالر کا ایونٹ ہے۔ ثانیہ کیلئے یہ سونے پہ سہاگہ والی بات ہوگی جبکہ انھوں نے حال میں یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل برازیلی پارٹنر برونو سوریس کے ساتھ حاصل کی ہے۔ وہ اب اِنچیون ایشین گیمز میں قوم کے چیلنج کی قیادت کریں گی، جہاں کئی اسٹارز کی غیرحاضری میں کمزور ٹینس جتھہ گیا ہے۔