نئی دہلی۔16ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ٹینس اسٹارز ولیم سسٹرز سمیت متعدد امریکی ایتھلیٹس تھیراپی کے بہانے ممنوعہ اشیا استعمال کر رہے ہیں اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد کہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن سے اس معاملے کو متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اٹھانے کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔ اگرچہ نیشنل باڈی نے اس بارے میں کسی اقدام سے معذرت کرلی لیکن ثانیہ مرزا مایوس ہیں کہ انہیں ریو اولمپکس میں وینس ولیمز اور راجیو رام کیخلاف شکست کی صورت میں سلور میڈل سے محروم ہونا پڑا تھا۔