یروشلم۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے تین مغویہ کمسن لڑکوں کی نعشیں آج دستیاب ہوئیں۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ حلحول دیہات کے قریب یہ نعشیں اسرائیلی فوج کو ملی جن کا 12 جون کو اغواء کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی۔