حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی رہزنوں کی ٹولی کو گوپالا پورم پولیس کے کرائم اسٹاف نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ جے سنتوش یادو اپنے دو ساتھیوں 24 سالہ اے ناگراجو اور اے شیوا کی مدد سے معمر افراد کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قبضہ سے نقد رقومات اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ 23 اپریل کو سنتوش یادو نے اس کی بیوی انجلی کی مدد سے سکندرآباد علاقہ میں کیاب ڈرایئور کا موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ گوپالا پورم پولیس نے تین رہزنوں کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے طلائی زیورات اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلئے ۔