بھوپال28ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں تین دن کی جدوجہد اور مسلسل انتظار کے باوجود کانگریس حکومت کے 28 وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم جمعہ کی صبح تک نہیں ہو سکی۔ خبر ہے کہ اہم محکمہ کانگریس کے سینئر لیڈر اپنے حامی وزراء کو دلوانا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کام میں اتنی تاخیر ہو رہی ہے ۔وزراء کو قلمدان تقسیم کئے جانے کی فہرست کل دیر رات تک آنے کی امید تھی، لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔ آج صبح پھر سے وزیر، رہنما اور دیگر لوگ فہرست آنے کاانتظار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ہ ضلع کے بدناور سے کانگریس کے ممبر اسمبلی راج وردھن سنگھ دتّي گاؤں نے جمعرات کو بدناور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے سینئر لیڈروں پر کنبہ پرستی کے سلسلے میں جم کر تنقید کی۔ انہوں نے باغیانہ تیور دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھی سابق وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی یا کسی بڑے لیڈر کے بیٹے ہوتے تو وزیر بن جاتے۔