ریاض۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی پیمانے پر تیل کی کمزور پیداوار دنیا کے تمام بازاروں میں ’’کشیدگی‘‘ کی کلیدی وجہ ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ سلمان نے کہا کہ آپ سب اچھی طرح واقف ہیں کہ بین الاقوامی تیل منڈی میں عاجلانہ بنیاد پر کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ جس کی وجہ کئی عناصر ہیں لیکن سرفہرست وجہ عالمی معیشت کا کمزور فروغ ہے۔ وہ مجلس شوریٰ سے خطاب کررہے تھے جس کا تقرر سعودی عرب کے حکمراں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے بازاروں میں یہ تبدیلی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ماضی میں سعودی عرب ایسے حالات سے سختی کے ساتھ اور دانشمندانہ انداز میں نمٹ چکا ہے۔ وہ ملک عبداللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریر کررہے تھے جو علیل اور دواخانہ میں شریک ہیں۔