حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں تیسری منزل سے اتفاقی طور پر گرنے کے سبب ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ مانک باشا اتفاقی طور پر عمارت سے گر پڑا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ باشا کو نمس دواخانہ میں شریک کرایا گیا جہاں وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس سلسلے میں آج ایک مقدمہ درج کرلیا۔