حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ خاتون بھوانی دیوی نے اس کے مکان سے چھلانگ لگادی ۔ خاتون راکھی تہوار کیلئے مائیکے جانا چاہتی تھی اور اس کا شوہر مائیکے روانہ کرنے کیلئے تیار نہیں تھا ۔ اس بات سے خاتون شدید ناراض تھی اور دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ تاہم پولیس مارکٹ پولیس نے اس بات کی توثیق نہیں کی اور تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھوانی دیوی ، مونڈا مارکٹ علاقہ کے ساکن دیوجی کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز خاتون نے اس کے بھائی سے درخواست کی تھی کہ راکھی تہوار کیلئے وہ اسے سسرال سے مائیکے لے جائے اور آج یہ واقعہ پیش آیا ۔ مارکٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔