تیز رفتار گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی

شمس آباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں انٹری گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی ڈی سی ایم نمبر AP15TA-0710 روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر رک گئی ۔ ایرپورٹ سے حیدرآباد کی جانب سے جاتے وقت یہ حادثہ آج صبح پیش آیا ۔ ریکوری ویان نے آکر گاڑی کو نکال دیا ۔ پولیس کے بموجب حادثہ کی کسی نے بھی شکایت نہیں کی جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ حادثہ کی اطلاع سے وہ واقف ہے ۔۔