تیز رفتار کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی ، تین افراد زخمی

شمس آباد ۔ /26 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کونڈپلی میں آج صبح ایک تیز رفتار کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب شادنگر سے حیدرآباد آنے والی ایک تیز رفتار کار تونڈپلی کے قریب روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں 108 ایمبولنس کے ذریعہ دواخانہ منتقل کرتے ہوئے شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ زخمیوں میں انیل ، نریش اور ومشی شامل ہیں ۔