گرمی کا موسم آتے ہی سورج کی تپش خوبصورت نازک اور دلکش چہروں کو جلانے لگی ہے جس سے بچنے کیلئے مہنگی کریمیں ا ستعمال کی جاتی ہیں لیکن مطلوب نتائج حاصل نہیں ہوتے ۔ تاہم گھریلو آسان نسخے کے استعمال سے نہ صرف آپ کے چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رہے گی بلکہ چہرے میں مزیدنکھار بھی پیدا ہوگا ۔ ایلوویرا کااستعمال سورج کی تپش سے جل جانے والی جلد کے علاج کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ ہے جو حیرت انگیز نتائج دیتا ہے ۔ ایلوویرا پتے کو کاٹ لیں اور اس میں موجود گودے کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر اسے دھولیں اور اس عمل کو چند دن تک کریں اور آپ اپنی جلد پر اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھیں گے ۔