تیرھویں فینانس سنگم سے فنڈ کی منظوری

یلاریڈی ۔5 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سداشیو نگر کے 24گرام پنچایتوں کو تیرھویں فینانس سنگم فنڈ جاری کئے گئے ۔
EOPRO مسٹر ہری سنگھ نے مزید بتایا کہ منڈل میں پوسانی پیٹ گرام پنچایت کو 125660/- روپئے ‘ پدماجی واڑی اور اوپل وائی کو 87760 روپئے ‘ کناپور کو 60265 روپئے ‘ اسرلابنڈا کو 29728 روپئے ‘ سداشیو نگر کو 245758روپئے ‘ لنگم پلی کو 47368روپیء ‘ میڈگاؤں کو 48388 روپئے ۔ مرکل کو 83879روپئے ‘ موشم پور کو 35807روپئے ‘ توکوجی واڑی کو 39638روپئے ‘ ملوپیٹ کو 21576روپئے ‘ کلوارول کو 61249روپئے ‘ گداکر69850روپئے ‘ جنگاؤں کو 17394روپئے ‘ بھوم پلی کو 84757روپئے ‘ دھرما راؤ پیٹ کو ایک لاکھ 52ہزار روپئے‘ کوپر پال کو ایک لاکھ 62ہزار روپئے ‘ لنگم پیٹ کو 26355روپئے ‘ تماجی واڑی کو 25441 روپئے ‘ اڈلور یلاریڈی کو 1,87,787روپئے فنڈ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس فنڈسے پنچایتوں کے حدود میں مختلف ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے ۔