حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ ایک کمسن لڑکا جو تیراکی کے دوران مشتبہ طور پر سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ ہیمنت کمار جو ایس آر ٹی کالونی صنعت نگر علاقہ کے ساکن شخص آنند کمار کا بیٹا تھا ایک اپارٹمنٹ میں واقع سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا۔ لڑکا اس کے ساتھی ابھیلاش کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں کھیل رہا تھا اس اپارٹمنٹ میں ایک سوئمنگ پول واقع ہے۔ گرمی کی تپش سے بچنے اور پانی سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہ لڑکا بھی سوئمنگ پول چلاگیا وہاں وہ مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔ پولیس صنعت نگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔