تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

حیدرآباد ۔ /25 ستمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے علاقہ رحمت نگر کے ساکن 24 سالہ شیخ مستان تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان آج دوپہر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسی علاقے میں واقع معین تالاب میں تیراکی کیلئے گیا ہوا تھا جہاں پر اس کے دوستوں نے ٹیوبس کی مدد سے تالاب میں تیراکی کیلئے دور تک چلے گئے ۔ مستان اتفاقی طور پر پانی میں گرپڑا اور وہ غرقاب ہوگیا جبکہ اس کے دوستوں نے اسے فوری باہر نکال کر رامنتاپور کے ایک مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ شیخ مستان کے والد شیخ ولی نے پولیس میں مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ۔