محبوب نگر میں ادبی اجلاس و مشاعرہ سے جناب مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ کا خطاب
محبوب نگر۔/4اکٹوبر، ( ذریعہ ای میل ) ادبی اجلاسوں اور مشاعروں کا انعقاد خالص اردو کی خدمت کرنا ہے، آج سلطان محوی اکیڈیمی محبوب نگر کی جانب سے ’’ یاد محوی ‘‘ کے ضمن میں جو ادبی اجلاس و مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس کا مقصد اپنی نئی نسلوں میں اردو زبان کو فروغ دینا اور اردو کی ترقی و ترویج کے لئے جہد مسلسل کرنا ہے۔3اکٹوبرکو 9بجے شب ٹاؤن ہال محبوب نگر میں سلطان محوی اکیڈیمی کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ میں ادبی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے جناب مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری سلطان محوی اکیڈیمی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نونہالوں کو اردو سکھانا ضروری ہے کیونکہ ہم کو تہذیب و تمدن سے واقفیت کیلئے اپنی مادری زبان اردو کو جاننا اور سیکھنا ضروری ہے۔ اس موقع پر ذاکن حضرمی کا شعری مجموعہ ’ ذاکن کی شاعری‘ کا رسم اجراء جناب عود بن احمد باہیال صدر جلسہ و کل ہند مشاعرہ کے ہاتھوں انجام پایا۔ مہمانان خصوصی مسرز عیسیٰ مصری، یونس سلیم نواب صدر المسدوس سوسائٹی محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ایم آئی ایم ضلع محبوب نگر، کنوینر جلسہ خواجہ قطب الدین ( ٹیچر ) نے کارروائی چلائی۔ مشاعرہ کی نظامت جناب فیروز رشید ( ناندیڑ ) نے مہمان شعراء میں ڈاکٹر افتخار شکیل ( کرناٹک ) محترمہ ڈاکٹر صبا پروین ( یو پی) ڈاکٹر ارینا ادا ( بھوپال ) حضرت شمس جالنوی ( جالنہ ) حیدرآباد کے شعراء میں ذکی حیدرآبادی، نعیم حیدرآبادی، شرف الدین نواب، شکیل حیدر، انجم شافعی، ڈاکٹر ارجمند بانو، انجن کمار گوئل، اطیب اعجاز، محبوب نگر کے مقامی شعراء مسرز تقی حسین تقی، اسمعیل قیصر، انجم برہانی، کلیم شیخ، صادق علی فریدی، حلیم بابر، ظہیر ناصری، ذاکن حضرمی، بابر شیخ باقر، ڈاکٹر رشید رہبر، تقی احمد تقی، ڈاکٹر نور آفاقی وغیرہ نے اپنا کلام سنایا اور رات 3بجے صدر استقبالیہ محمد عبدالرؤف پرنسپل جونیر کالج نے تقریر کرنے کے بعد شکریہ ادا کیا۔ای ٹی وی اردو نے مکمل مشاعرہ کی ریکارڈنگ کی۔