ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور وزیر صحت لکشما ریڈی کی شرکت
حیدرآباد۔12اپریل(سیاست نیوز) بین الاقوامی سطح پرکام کررہے ہیلت گروپ تھومبئے گروپ کی نئی خدمات کا حیدرآباد میںآغازعمل میںآیا۔ اسپتال میںکارڈیالوجی‘کرٹیکل کیر میڈیسن‘ کارڈیا تھوریک سرجری ‘ نیورولوجی‘ نیروسرجری‘ پال مونگولی‘ اوبسٹریک اور گائینکولوجی‘ آرتھوپیڈک( جوڑوں کی تبدیلی) پیڈایاٹرک‘ او رریڈیالوجی سروسس کا ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی اور وزیرصحت سی لکشما ریڈی نے چادر گھاٹ میں واقع تھومبئے اسپتال میں افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر جناب محمد محمودعلی نے کہا کہ دبئی کے تھومبئے اسپتال کے حیدرآباد میںقیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسپتال عوام کی بہتر نگہداشت کا ذریعہ بنے گا۔ بہتر طبی سہولتیں ریاست کی عوام کا حق ہے اور امید ہے کہ تھومبئے انتظامیہ عوام کی توقعات کو پورا کریگا۔ لکشما ریڈی نے اس موقع پر بین الاقوامی گروپس کا خیر مقدم کرتے ہیں جو تلنگانہ کے عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کاعزم رکھتے ہیں۔تھومبئے گروپ یو اے ای کے بانی تھومبئے معیدین نے اس موقع پر کہاکہ بین الاقوامی طرز کی سہولتوں کا قلب شہر میںآغاز کیاجارہا ہے جہاں پر ریاست کے تمام لوگوں کا علاج واجبی قیمت پر کیاجائے گا۔