تھانے میں بی جے پی لیڈر نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

تھانے ۔ /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایک لیڈر اور کل گاڈی ۔ بدلہ پور نگر پالیکا کے نائب صدر شردتیلی پر چند نامعلوم افراد نے گزشتہ شب بدلہ پور میں حملہ کردیا ۔ جس کے بعد بدلہ پور پولیس نے دفعہ 307 (اقدام قتل) کے تحت ایک مقدمہ درج کردیا ۔ تیلی کی شکایت کے بموجب وہ ست نارائینا پوجا میں شرکت کے بعد گھر واپس ہورہا تھا کہ چند افراد نے پیچھے سے اس کے سر پر حملے کی کوشش کی ۔ جس پر وہ جھک گیا لیکن گردن پر زخموں کے سبب دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ تیلی پر حملے کی وجوہات اور تفصیلات کا علم نہیں ہوا ہے ۔ تیلی رئیل اسٹیٹ کاروبار سے بھی وابستہ ہے ۔