شمس آباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں ٹول گیٹ پر لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب پرمود کمار 32 سالہ متوطن اتر پردیش جو ٹول گیٹ ملازم تھا ایک تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردی