گلبرگہَ 19جون :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر میں تور دال کے کاشت کاروں نے کل حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ تور کی فصل پر فی ٹن مقرر کردہ قیمت فروخت ان کے لیے ناقابل قبول ہے اور ان کی توقعات سے کوسوں دور ہے اور انھوں نے اسے برائے نام امدادی قیمت قرار دیتے ہوئے کاہ کہ حکومت کسانوں کے مطالبات کو مانتے ہوئے تور کی دال کی امدادی قیمت مقرر کرے جس کا مطالبہ اس سے کسانوں نے کیا تھا۔حکومت نے فی ٹن 75روپیے امدادی قیمت کا برائے نام اضافہ کاے ہے جس پر کسان چراغ پا ہیں اور انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تور کی فی ٹن قیمت 6500روپیے مقرر کرے۔مسٹر بسوارج انگن صدر تور کاشت کار تنظیم گلبرگہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی خرید و فروخت کمیٹی نے گزشتہ منگل کو تور کی امدادی قیمت 4425روپیے منظور کر لی تھی۔اگرچہ مرکز نے فی کونٹل دو سو روپیے کا بونس کا اعلان کیا ہے مگر مسٹر انگن نے کہا ہے کہ یہ بونس بھی ملایا جائے تو کسانوں کو بھلا ہونے والا نہیں ہے۔