توجہ ہٹا کر زیورات کا سرقہ

حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز) توجہ ہٹا کر لوٹنے والی ٹولیاں دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے۔ اُپل علاقہ میں آج ایک ضعیف خاتون کی توجہ ہٹا کر دھوکہ بازوں نے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 60 سالہ کملماں ساکن گھٹکیسر جس کا اُپل علاقہ میں ذاتی مکان ہے کا کرایہ وصول کرنے کیلئے آج بیرپا گوڑہ پہنچی تھی کہ دو نا معلوم افراد اس سے رجوع ہوکر پرس گرجانے کی اطلاع دی جس پر کملماں نے پرس اٹھالیا لیکن دو نا معلوم دھوکہ بازوں نے اس پرس میں قیمتی طلائی زیورات ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اسے محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا اتنا ہی نہیں گلے طلائی زیورات بھی پرس میں محفوظ کرنے کیلئے کہا اور اسی دوران خاتون کی توجہ ہٹا کر پرس لیکر دھوکہ باز رفو چکر ہوگئے ۔ اُپل پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔