توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) سرور نگر پولیس نے توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والی عادی سارق محمد مہرالنساء کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات اور نقد رقم برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہرالنساء عرف ممتا ساکن چیتنیہ پوری، رشیدہ بیگم اور سید محمد کی مدد سے عوام کی توجہ ہٹاکر طلائی زیورات کا سرقہ کیا کرتے تھے۔ 14 نومبر کو مذکورہ سارق نے 6 سالہ کمسن بچی اسپندنا کو چاکلیٹ دینے کے بہانے نامعلوم مقام پر لے جاکر اس کے کان کے ٹاپس اور چاندی کی چین کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہرالنساء، حیدرآباد، سائبرآباد، رچہ کنڈہ اور آندھرا پردیش میں جملہ 50 وارداتوں میں ملوث ہے۔