تمیم کی سنچری رائیگاں

حیدرآباد۔ 23؍دسمبر (راست)۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے ایک مقابلہ میں حیدرآباد پینتھرس کے اوپنر سید یوسف تمیم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور 291/9 میں کلیدی رول ادا کیا جب کہ محمد عدنان احمد نے (55) نصف سنچری اسکور کی۔ جوابی اننگز میں ینگ ماسٹرس نے 293/9 کی شکل میں مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کو کامیابی سے روکنے میں محمد عدنان نے 62 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیتے ہوئے پوری کوشش کی، لیکن ابراہیم بیگ نے 62 رنز اور لوور آرڈر میں معراج نے 32 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔