کریم نگر ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں تمام اہل معذورین کو وظیفہ جات کی منظوری دی جائیگی ، ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے تیقن دیا ۔ چہارشنبہ کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں یوم بین الاقوامی معذورین محکمہ بہبود معذورین و معمرین کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2014 تک 65,329 معذورین کو وظیفہ جات دیئے جاتے تھے ۔ آسرا اسکیم کے تحت 70 ہزار افراد کی اہل کے حیثیت سے شناخت کی گئی معذورین کا وظیفہ گزشتہ میں 500/- روپئے تھا ۔ اب 1500/- روپئے تک کا اضافہ کیا گیا ۔ اضافہ شدہ وظیفہ ماہ اکٹوبر سے حاصل ہوگا ۔ نااہل اگر کوشش کریں تو بھی لا حاصل ہے ۔ ایک بھی اہل کو نہ چھوڑا جائیگا تمام اہل کو وظیفہ جات دینے جائینگے ہمارے علاقے میں ایک لاکھ سے زائد معذورین میں یہ تعداد بہت زیادہ ہے ۔ زیادہ تر قریبی رشتہ داروں سے شادی بیاہ کرنے کی وجہ سے بچے پیدائش سے ہی معذور ہورہے ہیں ۔ عوام اس تعلق سے غور کریں ۔ بی ڈی ڈی آر ڈی اے وجئے گوپال نے کہا معذورین کی تنظیم قائم کرنے کی وجہ سے مالی طور پر مستحکم ہوسکتے ہیں ضلع میں 55 ہزار سلف ہیلپ گروپس کام کررہے ہیں ۔ معذورین کا مکمل تعاون کیا جائیگا ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے سکریٹری بالا بھاسکر نے کہا ان کے ادارہ کی جانب سے معذورین کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائیگی ۔ معذورین کی جانب سے مظاہرے کئے گئے کلچرل پروگرامس بہت ہی دلچسپ تھے زندگی میں کامیابی حاصل کئے معذورین کو معذورین کی بہبودی کیلئے سعی کے لوگوں کو شاندار پیمانے پر تہنیت پیش کی گئی اس پروگرام میں لائسنس کلب وینو مورتی ، معذورین اسوسی ایشن کے اراکین انیل کمار ، کریا و دیگر نے شرکت کی ۔