حیدرآباد 28 اگست (پی ٹی آئی ) تلگو ڈائرکٹر پوری جگن ناتھ کے خلاف اراضی تنازعہ کے سلسلہ میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد سٹی پولیس کے ونگ انڈر کرائم اسٹیشن کی جانب سے یہ کیس درج کیا گیا۔ پبلک سیکٹر بینک سے چار فلیٹس مالکین کو نوٹس ملنے کے بعد ان مالکین نے شکایت درج کروائی تھی۔ جگن ناتھ نے جوبلی ہلز کی اپنی اراضی کے دستاویزات پیش کرنے کے بعد پبلک سیکٹر بینک سے لون حاصل کیا تھا اور اس کے بعد اس لون کی آدھی رقم ہی ادا کی ۔ بعدازاں انہوں نے جنرل پاور اٹارنی حاصل کرتے ہوئے فلیٹس تعمیر کرلئے اور انہیں دوسرے کو فروخت کردیا تھا لیکن بینک کی قرض کی رقم ادا نہیں کی گئی ۔