کاماریڈی۔21 اپریل (فیاکس) نامور افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو جناب رحیم انور نے اپنے ایک صحافتی بیان میں مدیر سیاست جناب زاہد علی خاں کے اقدام کی ستائش کی ہے۔ تلگو دیشم پارٹی سے مستعفی ہونا ایک جرأت مندانہ اقدام ہے۔ سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اپنے سیاسی مفاد کے لئے فرقہ پرست جماعت بی جے پی سے مفاہمت کرکے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ایک سکیولر قائد کی اس طرح انتخابی مفاہمت افسوسناک ہے۔ جناب زاہد علی خاں جو ملت اسلامیہ کے ہمدرد و بے باک قائدین ہیں، ان کا پارٹی سے استعفیٰ دینا قابل ستائش ہے۔