تلگودیشم کے سینئر قائد موہن ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

نظام آباد :20 ؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائد ریاستی سکریٹری موہن ریڈی تلگودیشم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت کے امکانات ہیں ۔ ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی سے بات چیت بھی کی ہے ۔ موہن ریڈی تلگودیشم پارٹی کے سینئر قائد کے علاوہ سابق ضلع پریشد کے رکن نظام آباد سارنگ پور کوآپریٹیو شوگر فیکٹری کے چیرمین کی حیثیت سے بھی خدمت انجام دی تھی اور یہ ضلع رائس ملر اسوسی ایشن کے سکریٹری ہے اور یہ تلگودیشم پارٹی میں کئی سالوں سے وابستہ ہے ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی کی خواہش پر یہ تلگودیشم پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت کیلئے تیار ہوئے ہیں ۔ 25؍ جون کے روز وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آرنظام آباد کاد ورہ کررہے ہیں اور اس روز کے ٹی آر کے دورہ کے موقع پر ٹی آرایس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے اگر کسی وجہ سے کے ٹی آر کا دورہ منسوخ ہونے کی صورت میں چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کی نگرانی میں ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے کے امکانات ہیں اس بارے میں دریافت کرنے پر مسٹر موہن ریڈی نے بتایا کہ ان کے حامی کی جانب سے ٹی آرایس میں شمولیت کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہ ٹی آرایس میں شمولیت کیلئے تیار ہے ۔

نظام آباد میں قمار بازی کے خلاف کارروائی
نظام آباد :20 ؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد Iٹائون کے علاقہ بودھن روڈ میں واقع ایک ہوٹل پر ٹاسک فورس پولیس عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے مٹکہ کھیلنے والے 8 افراد کو تحویل میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 19 ہزار 850روپئے ، سیل فون ، مٹکہ کی چھٹیاں برآمد کی گئی ۔ ٹاسک فورس انسپکٹر جگدیش نے بتایا کہ پولیس کو حاصل ہونے والی اطلاع کے پیش نظردھاوا کرتے ہوئے 8افراد کو تحویل میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مٹکہ ، قمار بازی کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس خصوص میں پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔