جگتیال /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال میں تلگودیشم پارٹی کے جنرل باڈی کے انتخابات میں متفقہ طور پر دو مسلم قائدین کا انتخاب عمل میں آیا ۔ محمد کبیر الیکرٹیشن نائب صدر کی حیثیت سے جبکہ محمد ریحان جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے صدر کی حیثیت سے بالے شنکر سابقہ کونسلر کا بھی متفقہ انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ جنرل باڈی میں مسلم قائدین کو موقع فراہم کیا گیا جبکہ تلگودیشم میناریٹی سیل صدر کی حیثیت سے راشد احمد اور سکریٹری کی حیثیت سے اضغر محمد خان کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ تمام منتخب افراد کو مختلف قائدین کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔ محمد ریاض الدین ماما سابقہ صدر محمد ریاض خان صدر ملت اسلامیہ محمد عدالرحیم سینئیر قائد تلگودیشم پارٹی معزالحق امتیاز اور احمد غوری نے مبارکباد پیش کئے ۔