بودھن21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم قائد جناب عبدالقادر نے کانگریس پارٹی امیدوار سدرشن ریڈی حلقہ اسمبلی بودھن کی طرف سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جناب قادر نے آج سہ پہر ٹی ڈی پی کو خیرات کرکے کانگریس میں باضابطہ شرکت کرلی ۔ جناب قادر کے ہمراہ ان کے حامیوں کی کثیر تعداد نے کانگریس میں شرکت اختیار کرلی ۔ بعد ازاں ٹی آر ایس بلدیہ امیدوار حلقہ نمبر 10 جناب عبدالحکیم نے بھی کانگریس پارٹی میں شرکت کرلی ۔ جس کا مسٹر سدرشن ریڈی نے پارٹی میں خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر صدر ٹاون کانگریس سابقہ چیرمین مارکٹ کمیٹی بودھن شیخ محی الدین پاشاہ ڈی سی سی بی چیرمین گنگادھر راؤ پٹواری سابقہ رکن بلدیہ گناپرساد ، دامودھر ریڈی ، میر نظیر علی ، ابراہیم و دیگر کانگریس پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔