تلگودیشم ایم پی موٹر سیکل حادثہ میں زخمی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست (سیاست  نیوز) تلگو دیشم رکن پارلیمنٹ مسٹر جی جئے دیو موٹر سیکل چلانے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنے فرزند کیلئے نئی موٹر سیکل خریدنے کے موقع پر وہ گاڑی پر شہر میں تفریح کیلئے روانہ ہوئے تھے کہ جوبلی ہلز علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگئے۔ رکن پارلیمنٹ اس حادثہ میں زخمی ہوگئے جس کے سبب انہیں اپولو جوبلی ہلز منتقل کیا گیا۔