نظام آباد:26؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی انچارج رجسٹرار پروفیسر این دھرما راج کے بموجب تلنگانہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں جزوقتی اساس پر اکیڈیمک کنسلٹنٹ کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ تقررات مکمل طورپر جزوقتی رہیں گے یہ درخواستیں شعبہ جات ، انگلش ، ہندی ، اکنامکس ، ماس کمیونیکشن ، سوشیل ورک ، پبلک ایڈمنسٹریشن، لاء(قانون) ، ایم ابی اے ، ایم کام ( ای کامرس) ، ایم ایس سی (اپلائیڈ اسٹیٹکس ) ایم سی اے ؍ بی سی اے ، ایم ایس سی باٹنی ، آرگینگ ، کیمسٹری ، فارما سیو ٹیکل کیمسٹری ، جیو انفارمیٹکس ، فیزکس اینڈ الکٹرانکس اور میتھمیٹکس کیلئے طب کی جارہی ہیں ۔ امیدواروں کیلئے متعلقہ پوسٹ گریجویٹ امتحان میں کم از کم 55 فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہونا لازمی ہیں ایسے امیدوار جو متعلقہ مضمون میں پی ایچ ڈی نیٹ ، ایم ٹیک ، سیلٹ کامیاب ہے ۔ انہیں ترجیح دی جائے گی ۔ درخواستیں معہ بائیو ڈاٹا داخل کرنے کی آخری تاریخ 3؍ جولائی تک توسیع کی گئی ہیں ۔ یہ درخواستیں پرنسپل یونیورسٹی کالج کیمپس ڈچپلی نظام آباد پرداخل کی جاسکتی ہیں ۔ انٹرویو و دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.telanganauniversity.ac.in پر ملاحظہ فرمائیں ۔