یلاریڈی۔ 8 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر تحصیل آفس احاطہ میں یکشنبہ کی رات تلنگانہ یوم تاسیس ہفتہ تقاریب کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے افراد میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ہفتہ بعد سے منعقدہ تقاریب کا رنگارنگ طریقہ سے آتش بازی کے ساتھ اختتام کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی MPDO مسٹر سریندر، MEO مسٹر وینکٹیشم، منڈل ZPTC مسٹر سامیل، منڈل پریشد صدر گنگا دھر، نائب صدر سرینواس، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی، رکن معاون عبدالرفیق، قائدین میں بالراج، محمد یوسف علی، نرسمہلو، شراون کمار، سرکاری عہدیدار اور عملہ موجود تھا۔