سنگاریڈی۔/19اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ گلف ایمپلائز فورم صدر معظم علی افتخار نے فون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی سے تلگودیشم پارٹی کے مسلم قائدین کے مستعفی ہوجانے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے قائدین ایم اے حکیم، ایم اے باسط، ایم اے سبحان و دیگر قائدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ تلگودیشم اور بی جے پی کے اتحاد کو مناسب سبق ووٹوں کے ذریعہ سکھاتے ہوئے انتخابات میں شکست فاش سے دوچار کریں اور پارلیمانی حلقہ میدک اور گجویل حلقہ اسمبلی سے کے سی آر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے چنتا پربھاکر امیدوار ٹی آر ایس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تلنگانہ گلف ایمپلائز فورم اراکین محمد یوسف، سبیل احمد، منور خان، مقیت خاں، مجیب، محمد ظہیر، ہاشم علی، مشتاق نے بھی مبارکباد دی۔